17 دسمبر 2011 - 20:30

عراق کی پارلیمان کے سامنے حالیہ بم دھماکے میں ملوث ہونے کے جرم میں عراق کے نائب صدر کی گرفتاری کے وارنٹ جاری ہوگئے ہیں۔

ابنا: عراق کی پارلیمان کے سامنے حالیہ بم دھماکے میں ملوث ہونے کے جرم میں عراق کے نائب صدر طارق الہاشمی کی گرفتاری کے وارنٹ جاری ہوگئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق طارق الہاشمی کے تعاون سے خودکش بمبار پارلیمنٹ کے ہال میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگيا تھا تحقیقات کے بعد معلوم ہوا ہے کہ عراق کے نائب صدر طاق الہاشمی اس بم دھماکے میں ملوث ہیں بم دھماکے کا اصلی نشانہ عراق کے وزير اعظم نوری المالکی تھے جنھیں اس دن پارلیمنٹ میں آنا تھا اعلی عراقی سکیورٹی اہلکار قاسم الموسوی نے کہا کہ کہ خودکش بمبار پارلیمنٹ میں وارد ہوکر نوری مالکی کو نشانہ بنانا چاہتا تھا اس دھماکے کے پیچھے طارق الہاشمی کا ہاتھ ہے جس کی گرفتاری کے وارنٹ جاری ہوگئے ہیں۔.............

/169